ہومSportsآسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا یارا ریور پر

آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا یارا ریور پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

روایتی فوٹو شوٹ: ملبورن نے میرا دل جیت لیا

ملبورن ، یکم فروری (یو این آئی ) آسٹریلین اوپن 2026 کا تاج سر پر سجانے کے بعد قازقستان کی ٹینس اسٹار ایلینا ریباکینا نے ملبورن کے مشہور یارا ریور بنک پر روایتی فوٹو شوٹ کروایا۔ اتوار کی ایک خوشگوار صبح، چیمپئن کھلاڑی اپنی چمکتی ہوئی ٹرافی کے ساتھ کیمروں کے سامنے مسکراتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ ایلینا ریباکینا نے فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں ورلڈ نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اس تاریخی فتح کے بعد وہ ملبورن کی خوبصورت لوکیشن پر اپنے اس یادگار لمحے کو سیلیبریٹ کرتی دکھائی دیں۔فوٹو شوٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیمپئن کھلاڑی کا کہنا تھا”ملبورن میں میرا وقت بہت شاندار گزرا۔ یہاں کی ایک خوبصورت صبح یارا ریور کے کنارے فوٹو شوٹ کروانا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ میں بہت خوش ہوں کہ شائقین نے مجھے اتنی سپورٹ دی، جس سے مجھے مزید بہتر کھیلنے کی تحریک ملی۔ایلینا ریباکینا کا کہنا ہے کہ وہ اس فتح کی خوشی کو سمیٹ کر اگلی منزل کی جانب بڑھ رہی ہیں اور وہ یہاں کی میزبانی اور محبت کی وجہ سے اگلے سال دوبارہ آنے کی منتظر ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version