ہومSportsآسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی 20 میں 3 وکٹوں سے...

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی 20 میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-5 سے جیت لی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

باسیتیر (سینٹ کٹس)، 29 جولائی (ہ س)۔ آسٹریلیا نے منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ جیت کر سیریز 5-0 سے کلین سویپ کر لی۔ گیندباز بین ڈوارشوئس (3 وکٹوں) کی شاندار گیندبازی اور بعد میں مڈل آرڈر کی مضبوط بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے 3 اوورز باقی رہتے ہوئے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کا آغاز خراب رہا اور ٹیم نے 25 رن پر 3 اور 60 رن پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد کیمرون گرین (32 رن)، ٹم ڈیوڈ (12 گیندوں پر 30 رن، 4 چھکے، 1 چوکا) اور مچل اوون (37 رنز) نے اننگز کو سنبھالا۔ جب گرین آوٹ ہوئے تو آسٹریلیا کا اسکور چھ وکٹ کے نقصان پر141رن تھا اور اسے ابھی 30 رن درکار تھے۔ تاہم ایرون ہارڈی نے 28 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔میچ کے بعد آسٹریلیائی کپتان مچل مارش نے کہا کہ سیریز کے آغاز سے قبل 5-0 کی توقع نہیں تھی لیکن ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شکست کے لئے بلے بازی کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے کبھی بھی مکمل طور پر درست بلے بازی نہیں کی – یا تو اچھی شروعات ملی اور انجام رہا، یا اس کے برعکس۔ آپ اتنی مضبوط اپوزیشن کے خلاف اس طرح نہیں جیت سکتے۔‘‘
کیریبین بلے باز ڈوارشوئس کی اسپن میں الجھے
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلیبلے بازی کی دعوت دی۔ بین ڈوارشوئس نے چوتھے اوور میں برینڈن کنگ (11) اور کپتان شائی ہوپ (9) کو آوٹ کرکے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 64-4 ہو گیا۔ یہاں سے شمرون ہیٹمائر نے جدوجہد کی اور 31 گیندوں میں 52 رن بنائے جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ایسا لگ رہا تھا کہ ہیٹمائر ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور تک لے جائیں گے ، لیکن ڈوارشوئس نے انہیں سست باؤنسر پر لانگ شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا اور شان ایبٹ نے لانگ آف پر کیچ لیا۔ ہیٹ مائر کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 170 رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔پلیئر آف دی میچ ڈوارشوئس نے کہا کہ پچ تھوڑی سست تھی، اس لیے ہم نے سخت لینتھ اور سلور گیند کو اچھی طرح استعمال کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ اس طرح انہوں نے پورے ٹور پر تمام آٹھ میچ جیت کر یک طرفہ غلبہ برقرار رکھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version