ہومSportsایشیا کپ 2025: ہندوستان کے ابھرتے کھلاڑیوں پر سب کی نظریں

ایشیا کپ 2025: ہندوستان کے ابھرتے کھلاڑیوں پر سب کی نظریں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی نئی کرکٹ صلاحیتیں جلد ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کے لیے تیار ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمعہ سے شروع ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان کی ابھرتی ہوئی ٹیم میدان میں اترے گی، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز رہیں گی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام یہ ٹورنامنٹ — جس کا پہلا ایڈیشن 2013 میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے طور پر منعقد ہوا تھا اب تک چھ ایڈیشنز مکمل کر چکا ہے۔ 2025 میں ہونے والی یہ مدمقابل، جو ٹی۔20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، نئے رائزنگ اسٹارز بینر تلے پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے۔انڈر۔23 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سنگاپور میں منعقد پہلے ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ افغانستان اے نے گزشتہ سال عمان میں منعقد پچھلے ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔ سری لنکا اور پاکستان بھی سابق چیمپئن رہ چکے ہیں۔اس سال کا ایڈیشن 14 سے 23 نومبر تک جاری رہے گا ۔وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما کی قیادت میں ہندوستان اے کرکٹ ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں رکھا گیا ہے، جس میں پاکستان شاہین (پاکستان اے)، یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔ گزشتہ سال کی فاتح ٹیم افغانستان گروپ ’اے‘ میں ہے۔
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2025 کی ٹیمیں اور گروپ
گروپ اے: افغانستان اے، سری لنکا اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ
گروپ بی: ہندوستان اے، پاکستان شاہین، یو اے ای، عمان
ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر تین ٹیموں کے ساتھ ایک بار کھیلے گی، جس کے بعد ہر پول کی سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اے جمعہ کو یو اے ای کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گا، جبکہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان کا انتہائی متوقع گروپ ’بی‘ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2025 کے تمام مقابلے ہوں گے۔14 سالہ ویبھَو سوریہ ونشی، جو اس سال شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں، ہندوستان اے کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ویبھَو نے رواں سال کے آغاز میں راجستھان رائلز کے لیے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا اور ٹی۔20 فرنچائز لیگ میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف صرف 35 گیندوں میں سنچری بنا کر وہ آئی پی ایل میں سب سے کم عمر اور سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کیلئے ہندوستان اے کرکٹ ٹیم ہندوستان اے ٹیم: جیتیش شرما (کپتان/وکٹ کیپر)، نمن دھیر (نائب کپتان)، پریانش آریہ، ویبھَو سوریہ ونشی، نہال وڈھیرا، سوریانش شیڈگے، رمن دیپ سنگھ، ہرش دوبے، آشوتوش شرما، یش ٹھاکر، گرجاپنیت سنگھ، وجے کمار وشک، یدھویر سنگھ چرک، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، سویش شرما۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: گرنُور سنگھ برار، کمار کشاگر، تنوش کوٹیان، سمیر رضوی، شیخ راشد۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version