ہومSportsآشیش لمائے نے طلائی تمغہ جیتا، ہندوستان نے پانچ تمغوں کے ساتھ...

آشیش لمائے نے طلائی تمغہ جیتا، ہندوستان نے پانچ تمغوں کے ساتھ مہم ختم کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹایا، 04 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان نے بدھ کے روز تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایف ای آئی ایشین گھڑسواری چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی طور پر پانچ تمغے جیت کر اپنی مہم کا اختتام کیا۔ہندوستانی رائیڈرز نے ایونٹنگ اور ڈریسز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آشیش لمائے نے ایونٹنگ میں انفرادی سونے کا تمغہ جیت کر ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے ششّانک سنگھ کٹاریا اور ششّانک کنموری کے ساتھ مل کر اسی ایونٹ میں ہندوستان کو ٹیم سلور میڈل دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔آشیش لمائے نے ایس اے آئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”یہ ہمارے لیے بہت جذباتی جیت تھی کیونکہ پچھلے ایشیائی کھیل ہمارے حق میں اچھے نہیں رہے تھے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی واپسی جیسا احساس تھا اور ہمارے لیے بڑی راحت کا لمحہ تھا۔”لمائے نے آگے کہا، “میرا گھوڑا ‘ویلی بی ڈَن’ 13 سالہ اینگلو یورپی نسل کا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اس کے بغیر یہ گولڈ جیتنا ناممکن تھا کیونکہ اس نے واقعی ہمارے لیے بہت محنت کی اور ہمیشہ 100 فیصد دے کر میدان میں اترا۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے بھی احساس تھا کہ ہم ایک چیمپئن شپ میں ہیں، اور وہ اس بار واقعی مختلف اور خاص تھا!”ڈریساج میں، شروتی وورا نے تین سلور میڈل جیتے، ایک انفرادی مقابلے میں، دوسرا انٹرمیڈیئیٹ فری اسٹائل-I میں، اور تیسرا ٹیم کیٹیگری میں۔ انہوں نے دیویاکرِتی سنگھ اور گورَو پنڈیر کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی اور پوڈیم فنش حاصل کیا۔فیڈریشن ایکویسٹرین انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ ایشیائی گھڑسواری چیمپئن شپ ایک براعظمی مقابلہ ہے جس میں متعدد شعبوں میں چوٹی کے رائیڈرز حصہ لیتے ہیں۔ یہ اس براعظمی مقابلے کا دوسرا ایڈیشن تھا۔ ہندوستان نے 2019 میں ہونے والے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا۔16 رکنی ہندوستانی دستہ ،چھ ایتھلیٹس، چھ گروم، دو کوچ، ایک ویٹرنری ڈاکٹر اور ایک فیریئر ، چیمپئن شپ کے لیے پٹایا شہر گیا تھا۔
ایشیائی ایکویسٹرین چیمپئن شپ 2025 میں ہندوستان کے میڈل جیتنے والے کھلاڑی:
آشیش لیمائے – انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈل
آشیش لیمائے، ششانک سنگھ کٹاریہ، ششانک کاناموری – ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل
شروتی وورا ۔ڈریسج انٹرمیڈیٹ فری اسٹائل-I میں چاندی کا تمغہ
شروتی وورا، دیویہ کرتی سنگھ، گورو پنڈیر – ٹیم ڈریس میں سلور میڈل

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version