ہومSportsاروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثنا

اروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثنا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئےنامزد

دبئی،16 مارچ (یواین آئی ) آئی سی سی نے فروری کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہندوستان فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔اروندھتی ریڈی آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی رہیں۔ ہندوستان نے یہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، جس میں اروندھتی کا کردار کلیدی رہا۔انہوں نے تین میچوں میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کے دوران ان کی بہترین کارکردگی 22 رنز دے کر 4 وکٹیں رہی۔ انہوں نے یہ سیریز 10.87 کی اوسط اور 7.25 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ ختم کی۔آئی سی سی نے اروندھتی ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کارکردگی پر نامزد کیا ہے۔
خواتین کا زمرہ
اروندھتی ریڈی (ہندوستان)
فاطمہ ثنا (پاکستان کی کپتان)
ہرشیتا ثمر وکرما (سری لنکا کی بیٹر)
مردوں کا زمرہ :
صاحبزادہ فرحان (پاکستان) جنہوں نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ریکارڈ 383 رنز بنائے۔
ول جیکس (انگلینڈ) بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر۔
شیڈلی وین شالکوک (امریکہ): ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ کے باعث، جنہیں آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 12ویں کھلاڑی کے طور پر بھی شامل کیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.