ہومSportsآرسنل نے آسٹن ولاکو 4-1 سے شکست دی، وولوز نے مانچسٹر یونائیٹڈ...

آرسنل نے آسٹن ولاکو 4-1 سے شکست دی، وولوز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو برابری پر روکا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لندن، 31 دسمبر ( یو این آئی )آرسنل نے دوسرے ہاف کے آغاز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کو 4-1 سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کی پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی سے اپنی برتری پانچ پوائنٹس تک بڑھا دی۔پہلے ہاف کے بعد میچ 48ویں منٹ میں اس وقت جان دار ہو گیا جب آسٹن ولا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز بوکایو ساکا کا کارنر صحیح طرح کلیئر نہ کر سکے اور گیند گیبریل ماگالہائس سے ٹکرا کر جال میں جا پہنچی۔چار منٹ بعد مارٹن اوڈیگارڈ نے شاندار پاس کے ذریعے مارٹن زوبی میندی کو گول کا موقع دیا، جنہوں نے آرسنل کی برتری دگنی کر دی۔ 69ویں منٹ میں لیانڈرو ٹروسارڈ نے لوکاس ڈینیے کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا گول داغا۔گیبریل جیزس نے چوتھا گول کر کے اپنی مکمل فٹنس کا اعلان کیا اور یوں آسٹن ولا کی 11 میچوں پر مشتمل مسلسل فتوحات کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ اگرچہ اولی واٹکنز نے 94ویں منٹ میں ولا کے لیے تسلی بخش گول کیا۔دوسری جانب، چیلسی کو خطاب کی دوڑ میں مزید دھچکا لگا جب وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر بورن ماؤتھ کے خلاف 2-2 سے ڈرا پر اکتفا کرنے پر مجبور ہوئی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version