ہومSportsاے آر سی نیشنل ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ:

اے آر سی نیشنل ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ:

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کشن آر اور پریمل جے چیمپئن

بنگلورو، 16 مارچ (یواین آئی) کرناٹک کے سابق نیشنل چیمپئن کشن آر اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی پریمل جے نے اے آر سی 34 ویں نیشنل ٹین پن باولنگ کچیمپئن شپ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے زمرے میں نیشنل ٹائٹلز جیت کر اپنی ریاست کا نام روشن کر دیا ہے۔آر کرشنن نے اے آر سی مجموعی طور پر آکاش کمار کو 452 کے مقابلے 429 پنز سے کست دی۔خواتین کے مقابلے میں جے پریمل نے سابینا اتھیکا کو 332 کے مقابلے 308 پنز سے ہرا کر اپنا پہلا نیشنل ٹائٹل جیت لیا، جس کے ساتھ کرناٹک کا 15 سال کا انتظار بھی ختم ہوگیا۔اس چیمپئن شپ کے مقابلے بنگلورو کے چرچ اسٹریٹ پر واقع امیبا بولنگ ایرینا میں منعقد ہوئے، جہاں مردوں اور خواتین دونوں زمروں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.