جے پور، 28 نومبر ( یو این آئی ) کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز راجستھان 2025 میں خواتین ریکرو فائنل کے دوران انشیکا کماری نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والی 23 سالہ انشیکا نے دوسرے سیٹ میں کمزور کارکردگی کے باوجود حوصلہ برقرار رکھا اور اگلے دو سیٹ بہ آسانی جیت کر سِرشٹی جیسوال کو 6-2 سے شکست دی۔فائنل کے دوران انشیکا نے دوسرے سیٹ میں خراب تیر اندازی کی، جو عموماً کسی بھی کھلاڑی کا اعتماد متزلزل کر سکتی ہے۔ لیکن اپنے کوچ کی مثبت رہنے کی تلقین کو یاد رکھتے ہوئے انہوں نے مسکراہٹ نہیں کھوئی اور مضبوط ارتکاز کے ساتھ مقابلے میں واپسی کی۔مقابلہ جیتنے کے بعد انشیکا نے سائی میڈیا سے گفتگو میں کہا”ایک وقت تھا جب میں ہر ہار کے بعد ہنستی تھی اور سوچتی تھی کہ شاید یہ مقابلہ میرے لیے نہیں تھا اس سے برا کیا ہو سکتا ہے؟ چلو اگلے پر توجہ دیتے ہیں۔ آخرکار بات آج پر توجہ رکھنے، ایک وقت میں ایک تیر چلانے اور دباؤ کو مسکراہٹ سے دور کرنے کی ہے۔ آج فائنل میں میں نے یہی کیا۔س سال تینوں ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے والی انشیکا نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی ہر ناکامی سے سبق لیا ہے۔”ہر ہاری ہوئی بازی نے میری تکنیک کو بہتر بنانے میں مدد کی۔ ہر شکست نے مجھے اگلے مقابلے کے لیے مضبوط بنایا۔
