ہومSportsبابر اعظم کی807 دن بعد سنچری، پاکستان نے سیریز جیت لی

بابر اعظم کی807 دن بعد سنچری، پاکستان نے سیریز جیت لی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

راولپنڈی، 15 نومبر (یو این آئی) پاکستان نے راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی یہ میچ جمعرات کو ہونا تھا لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے ایک دن کے لیے مؤخر کیا گیا۔ مہمان ٹیم کو 288 رنز پر روکنے کے بعد، بابر اعظم کی شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ 102) اور فخر زمان (78) کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا۔سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز کی ابتدائی شراکت کے ساتھ ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ دونوں اوپنرز کریز پر جمے ہوئے تھے لیکن دسویں اوور میں تیسرا رن لینے کی کوشش میں پتھم نِسانکا رن آؤٹ ہو گئے اور شراکت اچانک ٹوٹ گئی۔ اسی دوران 14ویں اوور کے آغاز میں ابرآر احمد کی گوگلی پر کامِل مشارا کلین بولڈ ہو گئے۔کُسل مینڈس بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 20ویں اوور میں ابرآر کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے مڈ وکٹ پر کیچ دے بیٹھے۔ اسی لیگ اسپنر نے اگلے ہی اوور میں چرتھ اسلانکا کو بھی کیچ کرا دیا، جس سے سری لنکا کا اسکور 4/98 ہو گیا۔سدیرا سمروکرما اور جَنِتھ لیانیگے کی 61 رنز کی شراکت نے کچھ حد تک اننگز سنبھالی۔ 32ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر سمروکرما نے اپنی وکٹ گنوا دی، مگر کمنڈو مینڈس نے جارحانہ انداز میں آ کر ٹیم کی واپسی کی کوشش کی۔لیانیگے کی نصف سنچری کے ساتھ 73 رنز کی مزید اہم شراکت داری بنی۔ تاہم پاکستان نے مسلسل دو اوورز میں کمنڈو اور لیانیگے دونوں کو آؤٹ کرکے سری لنکا پر دباؤ بنایا اور 44ویں اوور کے اختتام پر اسکور 7/241 ہو گیا۔ اگلے اوور میں دُشمنتھا چمیرا گولڈن ڈک پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، مگر وانندو ہسرنگا اور پرمود مدوشن نے 44 رنز کی عمدہ شراکت داری جوڑ کر ٹیم کو 288/8 تک پہنچایا۔ آخری اوور میں سری لنکا نے تین چوکے سمیت 18 رنز حاصل کیے۔جواب میں پاکستان کی شروعات اتنی ہی شاندار تھی، خصوصاً مدوشن کے دوسرے اوور میں 11 وائیڈز دینے کے بعد۔ فخر زمان اور سیم ایوب نے آسان گیندوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سری لنکا کی کمزور فیلڈنگ بھی پاکستان کے کام آئی، ساتویں اوور میں فخر کا کیچ استھا فرناندو نے چھوڑ دیا اور دو اوور بعد لیانیگے نے بھی فخر کو ایک اور موقع دیا۔ البتہ سیم ایوب اتنے خوش قسمت نہ رہے اور 10ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ دے بیٹھے جس سے 77 رنز کی شراکت کا خاتمہ ہوا۔وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کی رفتار تھوڑی سست ہوئی، مگر کسی مرحلے پر بھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔ اسکور آرام سے بڑھتا رہا۔
اور ہدف ہمیشہ پہنچ میں تھا۔ فخر نے 22ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ سری لنکا مواقع گنواتا رہا۔ مسلسل دو مشکل کیچ بھی چھوڑے گئے، پہلے اسلانکا نے بابر کا مضبوط پل شاٹ پر کینچ چھوڑ دیا، پھر کمنڈو باؤنڈری پر ایک شاندار کیچ نہ پکڑ سکے اور گیند باونڈری کے باہر جا گری۔31ویں اوور میں بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جس کے بعد فخر نے مڈ وکٹ پر 98 میٹر لمبا چھکا جڑا۔ تھوڑی دیر بعد ان کا کیچ بھی چھوڑا گیا، مگر اگلی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئے جس سے 100 رنز کی شراکت ختم ہوئی۔ اس کے بعد بابر اور محمد رضوان نے مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور سری لنکا کو مزید کوئی موقع نہ دیا۔ وقتاً فوقتاً باؤنڈریاں لگتی رہیں اور بابر نے 48ویں اوور میں اپنا 20واں ون ڈے سنچری مکمل کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں 82 انگز سے سنچری نہ بنانے پانے کے ریکارڈ کو ختم کیا۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی ہے۔
اس طرح پاکستان نے اگلے ہی اوور میں میچ جیت لیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version