ہومSportsافریقہ کپ آف نیشنز: کیمرون نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

افریقہ کپ آف نیشنز: کیمرون نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کوارٹر فائنل میں مراکش سے ٹکر

رباط، مراکش ،5 جنوری (یو این آئی ) افریقہ کپ آف نیشنز کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیمرون نے جنوبی افریقہ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیمرون کا مقابلہ میزبان ملک مراکش سے ہوگا۔رباط کے مدینہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیمرون نے آغاز سے ہی دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے 34 ویں منٹ میں جونیئر شمادیو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر کیمرون کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف کے آغاز کے محض دو منٹ بعد لیورکوزن سے وابستہ نوجوان فارورڈ کرسچن کوفانے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے برتری کو 0-2 کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات (88 ویں منٹ) میں ایویڈنس مکگوپا نے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا، جس سے میچ میں سنسنی پیدا ہو گئی، تاہم کیمرون نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔کیمرون کے لیے یہ فتح اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، جہاں لیجنڈ فٹبالر سیموئل ایٹو نے کوچ مارک برائس کو ہٹا کر ڈیوڈ پگو کو ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version