ہومSportsافغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے...

افغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی،16 فروری (یواین آئی )عظمت اللہ عمرزئی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ابراہیم زدران کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 161 رنز کا ہدف افغانستان نے 4 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔افغانستان کی یو اے ای کے خلاف اس دلچسپ فتح نے جنوبی افریقہ کے لیے سپر ایٹ مرحلے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس نتیجے کے بعد گروپ کی صورتحال واضح ہو گئی ہے اور جنوبی افریقہ باضابطہ طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔افغانستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے، تاہم بعد میں بلے بازوں نے میچ کو سنبھالا۔ابراہیم زدران (53 رنز) نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔عظمت اللہ عمرزئی (ناقابلِ شکست 40 رنز) نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ عمرزئی نے محض 21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔درویش رسولی (33 رنز) نے 23 گیندوں پر تیز رفتار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل، یو اے ای نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔صہیب خان (68 رنز) نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔علی شان شرفو (40 رنز) نے صہیب خان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version