ہومSportsافغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز جیت لی

افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز جیت لی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ابوظہبی،12 اکتوبر(یو این آئی )افغانستان نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 29 ویں اوور میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیف حسن 22، جاکر علی 18، نورالحسن 15، نجم الحسین شانتو 7، رشاد حسین 5، کپتان مہدی حسن میراز 4، تنظیم حسن ثاقب 0، تنزید حسن 0 اور تنویر اسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمان 5 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 3 اور نانگیالیا خروٹے نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب 2، 2 اور تنویر اسلام نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version