لی شن پینگ اور کیلا کوہن فاتح قرار
واشنگٹن،13 جنوری (یو این آئی )لیک پلیسڈ میں ہونے والے سیزن کے آخری ایریلز ورلڈ کپ چینی کھلاڑیوں نے اپنی دھاک بٹھا دی، جبکہ خواتین کے زمرے میں میزبان امریکہ نے میدان مار لیا۔’’ایریلز ورلڈ کپ دراصل فری اسٹائل اسکیئنگ کا ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس کا انعقاد انٹرنیشنل اسکی فیڈریشن کرتی ہے‘‘۔جسے (برف پر جمناسٹکمیں ) بھی کہا جاتا ہے۔ چین کے لی شن پینگ نے فائنل راؤنڈ میں 5.100 کی مشکل ریٹنگ والا جمپ ( بیک فل ،ڈبل فل ،ڈبل فل) انتہائی مہارت سے مکمل کیا اور 137.19 پوائنٹس کے ساتھ سونا جیتا۔ اس سیزن کے 6 میں سے 4 ایونٹس مختلف چینی کھلاڑیوں نے جیتے ہیں، جو ٹیم کی گہرائی اور معیار کا ثبوت ہے۔امریکہ کی کیلا کوہن نے چین کی اولمپک چیمپئن شو مینگ تاؤ کو محض 0.43 پوائنٹس کے معمولی فرق سے ہرا کر اپنے کیریئر کی پہلی ورلڈ کپ جیت درج کی۔ اگرچہ شو مینگ تاؤ سونا نہ جیت سکیں، لیکن انہوں نے سیزن کے مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر کرسٹل گلوب (Crystal Globe) اپنے نام کر لیا۔ 35 سالہ شو نے پورے سیزن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز جیتے۔ چین کے سن جیا شو نے سیزن کا مجموعی اعزاز (Overall Title) جیتا۔ چین نے فری اسٹائل اسکیئنگ میں اپنی مسلسل حکمرانی کو برقرار رکھتے ہوئے نیشنز کپ بھی اپنے نام کیا۔کناڈا کے گیبریل ڈیون اور چین کی فینگ جون شی کو “سال کا بہترین ابھرتا ہوا کھلاڑی” قرار دیا گیا۔
