ہومSportsابو ظہبی ٹی۔10 کا تاج یو اے ای بلز کے سر

ابو ظہبی ٹی۔10 کا تاج یو اے ای بلز کے سر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ابو ظہبی،یکم دسمبر(یو این آئی )ٹِم ڈیوڈ کی شاندار 98 رنز کی اننگز کی بدولت یو اے ای بلز نے ایسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر ابو ظہبی ٹی10 کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کی شب کھیلا گیا۔ڈیوڈ کی دھواں دار اننگز میں تین چوکے اور حیران کن 12 چھکے شامل تھے۔ 326.66 کی اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے بلز کی اننگز کو طاقت بخشی، جس میں آخری اوور میں 32 رنز بھی شامل تھا۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ڈیوڈ نے سیزن کا اختتام 393 رنز کے ساتھ کیا، جس میں اوسط 65.50، اسٹرائیک ریٹ 263 سے زائد اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔ابتدائی بلے باز فل سالٹ (8 گیندوں پر 18 رنز) اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم ونس بغیر رنز بنائے ریٹائر ہوگئے۔ سالٹ نے ابتدائی رفتار فراہم کی لیکن تیسرے اوور میں حفیظ الرحمن کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے مکمل کنٹرول سنبھالا اور روومن پایول (20 گیندوں پر 24 رنز) کے ساتھ 128 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے بلز کا مجموعہ 150/1 تک پہنچ گیا۔بلز کی سخت بولنگ نے اسٹالینز کی تمام کوششوں پع پانی پھیردیا۔ آندرے فلیچر (3 گیندوں پر 2 رنز) ریٹائر ہوئے اور رادر فورڈ (3 گیندوں پر صفر رنز) فضل الحق فاروقی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان رحمن اللہ گرباز نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے، لیکن بلز کے بولرز نے مخالف ٹیم کو قابو میں رکھا۔فضل الحق فاروقی، جنید صدیق (1/18)، افتخار احمد (1/7)، اور قیص احمد (1/14) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور اسٹالینز صرف 70/4 پر محدود رہے۔ اس شاندار فتح کے ساتھ یو اے ای بلز نے اپنا پہلا ابو ظہبی ٹی10 ٹائٹل جیت لیا۔میچ سے قبل بلز نے کوالیفائر 2 میں کوئٹہ کوئولری کو شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی۔ٹِم ڈیوڈ کی شاندار کارکردگی نے انہیں بیٹر آف دی ٹورنامنٹ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دلایا۔ اینڈریو ٹائی (ویسٹا رائیڈرز) بولر آف دی ٹورنامنٹ اور جنید صدیق (یو اے ای بلز) کو یو اے ای پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version