
جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ، 17 جنوری :۔ گریڈیہہ کے ضلع پنچایت راج افسر (ڈی پی آر او) تیج کمار ہاسا نے جمعہ کو ڈمری بلاک آفس کے آڈیٹوریم میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے بلاک میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ منریگا اور 15ویں مالیاتی کمیشن کے فنڈز کے اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی آر او نے مکھیا اور پنچایت سکریٹریوں سے ان کی پنچایت میں چلائی جارہی اسکیموں اور منریگا کے کاموں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ انہوں نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی بقایا رقم کو مالی سال کے اختتام سے قبل خرچ کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ پنچایتوں میں کھولے جا رہے نالج سنٹرز کے بارے میں بھی جانکاری لی۔ میٹنگ میں بی ڈی او انویشا اونا، بلاک چیف اوشا دیوی، مکھیا راجکمار مہتو، جگدیش راجک، سبودھ یادو، جگیشور مہتو، نورالدین انصاری، کمل پتی منڈل، جگیشور یادو، دلیپ کمار اور دیگر موجود تھے۔
