National

مہاراشٹر میں ہینڈ گلوز فیکٹری میں آگ لگنے سے بہار اور یوپی کے چھ مزدور ہلاک ہو گئے

170views

حکام نے بتایا کہ مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں اتوار کی صبح ہاتھ کے دستانے بنانے والی کمپنی میں لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ لگ بھگ 2 بج کر 15 منٹ پر ولوج ایم آئی ڈی سی کے علاقے میں واقع فیکٹری میں لگی۔

موہن منگسے نے بتایا کہ ہمیں صبح 2 بجکر 15 منٹ پر کال موصول ہوئی۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو پوری فیکٹری آگ کی لپیٹ میں تھی۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے اے این آئی کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے ہمیں بتایا کہ اندر چھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے افسران اندر گئے اور چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عمارت کے اندر کم از کم پانچ ملازمین پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بعد ازاں آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
کارکنوں نے بتایا کہ جب آگ لگی تو کمپنی بند تھی اور وہ سو رہے تھے۔ ایک ملازم نے اے این آئی کو بتایا کہ آگ کے وقت عمارت کے اندر 10-15 ملازمین سو رہے تھے۔ کچھ لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن کم از کم پانچ اندر پھنس گئے۔ ادھر آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔ایک عینی شاہد مزدور کے مطابق متاثرین میں سے کچھ کا تعلق بہار سے ہے جبکہ کچھ کا تعلق اتر پردیش کے مرزا پور سے ہے۔ ان میں سے دو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ لیکن کمپنی میں پھنسے 6 افراد بھلا شیخ، کوثر شیخ، اقبال شیخ، معروف شیخ اور دیگر دو افراد دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیس کمشنر اشوک تھوراٹ، والاج ایم آئی ڈی سی تھانے کے پولیس افسران اور فائر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین پہنچے۔ تقریباً 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.