National

شرد پوار نے کہا  بی جے پی سے اتحاد کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا

89views

شرد پوار نے واضح کیا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اتحاد نہیں ملتا ہے تو وہ اس کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔ ایسے میں اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔  نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائر خبر کے مطابق انہوں نے یہ بات صحافی پرشانت کدم کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ شرد پوار نے کہا کہ ذاتی تعلقات اور سیاسی فیصلوں میں فرق ہوتا ہے۔

آسام: نلباری میں ’اسٹرانگ روم‘ کی سیکورٹی میں کوتاہی کی ہوگی تفتیش، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو ملی ذمہ داری

قابل ذکر ہے کہ شرد پوار یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ لوگ اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے کئی مواقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اب ملک میں ‘مودی لہر’ نہیں ہے۔ شرد پوار نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

مہاراشٹر میں، شرد پوار نے کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ الیکشن لڑا۔ یہ تینوں پارٹیاں قومی سطح پر انڈیا الائنس کا حصہ ہیں۔ مہاراشٹر کی تمام 48 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور رہنما  4 جون کا انتظار کر رہے ہیں جب نتائج آئیں گے۔

شرد پوار نے مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ عوام ریاست میں این ڈی اے کو سبق سکھائیں گے۔ این ڈی اے میں بی جے پی، شیوسینا اور این سی پی شامل ہیں۔ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وہ اس وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات دونوں کے درمیان وقار کی جنگ ہے۔ سب سے زیادہ بحث بارامتی لوک سبھا سیٹ کو لے کر ہو رہی ہے۔ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا ہے جبکہ شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے یہاں سے ایم پی ہیں اور وہ بھی میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر نند اور بھابھی کے درمیان لڑائی نے مہاراشٹر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔

Follow us on Google News