West Bengal

آسنسول کی اردو اکیڈمی میں سرسید کی خدمات پر سیمینار

39views

آسنسول،20اکتوبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام سر سید احمد خان کی خدمات کے عنوان سے آلوچنا ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اکیڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر مشکور احمد معینی،صدر شعبہ اردو بی بی کالج آسنسول نے کی۔ افتتاحی کلمات ڈپٹی میئر اور سیکرٹری اردو اکیڈمی وسیم الحق نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کو یاد کرنا اور ان کی خدمات سے نئی نسل پر شناس کرانا اردو اکیڈمی کا مقصد ہے تاکہ آنے والی نسل ہمارے اسلاف کی خدمات سے روشن حاصل ہو سکے۔ سیمینار کے شرکا انجینیئر خورشید غنی ،ڈاکٹر شمشیر عالم اور ہوڑہ اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر افتاب عالم علیگ نے عنوان کے تحت اپنے اپنے مقالات پیش کیے۔ جس میں سر سید احمد خان کی خدمات اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام سے لے کر خطبات احمدیہ کی تصنیف تک کے واقعات کا جامعہ احاطہ کیا گیا۔سر سید احمد خان کے ذریعہ آنے والی نسل کے تابناک مستقبل کے لیے ان کی خدمات اور عشق رسول ؐ میں غرق ہو کر کے خطبات احمدیہ جو کہ ایک عیسائی مفکرکے ذریعہ حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کا مدلل جواب دیا اس سے نئی نسل کو روشناس کرایا گیا۔ صدر جلسہ ڈاکٹر مشکور عالم معینی نے کہا کہ سر سید کے دور میں ڈاکٹر راجہ رام موہن رائے دیانند سرسوتی اور مدن موہن مالویہ جیسے مفکرین نے بھی اپنے اپنے طور پر خدمات کیں اور سر سید کے انداز فکر اور آنے والی نسل کی تعلیمی مستقبل کے قیام کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کے طرز پر مدن موہن مالویہ نے بنارس ہندو یونیورسٹی کا قیام کیا اور ان سے تحریک لے کر انہوں نے اپنے آنے والی نسلوں کے لیے تعلیمی مستقبل کوتابناک بنانے کی کوشش کی صدر جلسہ نے تمام مقالہ نگاروں کے مقالوں پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ان مقالہ نگاروں کے علاوہ خالق ادیب اور دیگر چند لوگوں نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے ۔صدر جلسہ کے اظہار تشکر پر مجلس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔ جلسے کی نظامت امتیاز احمد انصاری نے کی اور ابو قرنین خورشید اور دیگر معاونین نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.