International

امن دستوں پر لبنانی سرحد پر حملے ، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

23views

نیو یارک 14 نومبر (ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے یو این امن فوج پر حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ نیز تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ ‘ یونیفل ‘ اور اس کے اہلکاروں کے تحفظ کا احترام کریں۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کونسل نے 29 اکتوبر اور بعدازاں سات اور آٹھ نومبر کو یونیفل پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں لبنان کے بارڈر بلیون لائن پر کئی امن اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔مذمتی بیان میں کہا گیا ہے وہ کسی فریق کا نام نہیں لیتی کہ وہ اس کا ذمہ دار ہے۔ البتہ سبھی فریقوں سے کہتی ہے کہ امن فوج کے اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنائیں اور قانون کا اور بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔سلامتی کونسل نے نام لے کر اسرائیل کی مذمت سے کیوں گریز کیا ہے اس کا جاری کردہ بیان میں کوئی ذکر نہیں ہے۔واضح رہے ان حملوں کے بارے میں یونیفل اور مختلف ملکوں کے بیانات میں اسرائیلی فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ مگر 29 اکتوبر کے حملے کا ذکر آسٹریا کی طرف سے حزب اللہ کے فائر کردہ راکٹ کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ آسٹریا بھی ان ملکوں میں شامل ہے جس کے یونیفل میں شامل اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔سات نومبر کو امن فوجی زخمی ہوئے اور اس کے بعد یونیفل نے اس کا الزام اسرائیلی فوج پر لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر ‘ یونیفل ‘ کی پوزیشنوں کو لبنانی سرحد پر نشانہ بنایا ۔سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے ‘ یونیفل اہلکاروں کو دوبارہ ایسے حملوں کا ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ بیان میں ‘ یونیفل ‘ کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں شہری ہلاکتوں پر تشویش ظار کرنے کے ساتھ ساتھ شہری مقامات اور انفراسٹرکچر کو نشانے پر رکھنے کو بھی گہری تشویش سے دیکھا ہے۔ ان ارکان نے یونیسکو کے ساتھ جڑ ے تاریخی اور قدیمی ورثے کو پہنچائے گئے نقصان پر بطور خاص تشویش ظاہر کی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.