Jharkhand

سرودھرم کے نمائندوں نے نو منتخب ڈپٹی کمشنر رانچی منجوناتھ بھجنتری سے ملاقات کر انہیں مبارکباد دی

52views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4اکتوبر: سرودھرم کے سرکردہ نمائندوں نے رانچی کے نومنتخب ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری سے ملاقات کرانہیں پگڑی، گلدستے اور شال دے کر ان کا شاندار استقبال کیا اوررانچی کے سرودھرم کے تہواروں کو آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی سے مکمل کرانے میںمختلف مذہبی اور سماجی تنظیم کے لوگوں کی طرف سے کئے گئے کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون کی بات کہی۔ ڈپٹی کمشنر رانچی منجوناتھ بھجنتری نے تمام لوگوں کی بات سنجیدگی سے سنی اور اپنے خطاب میں کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی اشتعال انگیز چیز پوسٹ کرتا ہے تو اسے فارورڈ کرنے کے بجائے فوری طور پر مقامی تھانے یا اعلیٰ انتظامی حکام کو آگاہ کریں تاکہ اسے بروقت روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر کوئی اشتعال انگیز باتیں بھی کرے تو اس کا جواب نہ دیں اور تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے اتحاد، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامی سطح پر اپنا بھرپور تعاون دینے کی بات کہی۔ مبارکباد دینے والوں میں خاص طور پر شری مہاویر منڈل رانچی کے سابق صدر جے سنگھ یادو، سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے صدر محمد اسلام، مرکزی محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمن، کربلا چوک دکاندار کمیٹی کے صدر حاجی معشوق،گرو نانک اسکول کے سکریٹری پرمجیت سنگھ ٹنکو، اشوک یادو، پرویز عالم (لالپور)، نوشاد عالم، مولانا آزاد کالج کے پرویز عالم، بنٹی یادو، کملیش یادو، جسیم حسن، عبدالخالق ننہو اور تنویر عالم شامل تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.