Jharkhand

سمڈیگا پولیس نے گا نجہ کی بڑی کھیپ پکڑی

55views

گا ڑی چیکنگ کے دوران 7 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا20 اکتوبر :گانجہ اسمگلنگ کیس میں سمڈیگا پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے مسافر بس سے ایک سمگلر کو 27 کلو گرام گانجے سمیت گرفتار کر لیا۔ اتوار کی شام ڈی ایس پی رنوجے سنگھ اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر بیجو اوراون نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور انتخابات کے سلسلے میں چلائی جارہی گاڑیوں کی چیکنگ مہم کے دوران پولیس کو حاصل ہونے والی کامیابی کے بارے میں جانکاری دی۔ مذکورہ عہدیداروں نے بتایا کہ سمڈیگا پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رورکیلا سے گیا جانے والی گپتا نامی مسافر بس میں گانجے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ اطلاع کی روشنی میں ایس پی سوربھ کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر بیجو اوراون کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم میں بانسجور او پی انچارج سمیت کئی پولس اہلکار شامل تھے۔ اس ٹیم نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بنسجور او پی علاقہ کے کھمنہ ٹنڈ میں چیک پوسٹ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گپتا نامی مسافر بس جو روڑکیلا سے گیا جا رہی تھی۔ مذکورہ بس میں چیکنگ کے دوران پولیس نے نالندہ کے رہنے والے جے پال پاسوان نامی شخص سے 27 کلو گرام گانجہ ضبط کیا جو غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں جلدیگا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے گانجا لے جانے والے جے پال پاسوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گانجہ راورکیلا سے لایا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ گانجے کی قیمت تقریباً 13.5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر ضلعی پولیس 24 گھنٹے چوکس ہے اور ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی چیکنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ضلع میں منشیات کے کاروبار کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ پریس کانفرنس میں بنساجر او پی انچارج، سب انسپکٹر وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.