18
رائے پور، 29 ستمبر (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی کو ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا اور انہیں اتوار کو نئی ذمہ داری سونپی گئی۔مسٹر سائی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیاکہ “آج راجدھانی کے نیو سرکٹ ہاؤس میں منعقد چھتیس گڑھ اولمپک ایسوسی ایشن کی خصوصی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں مجھے اولمپک ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر کی حیثیت سے نئی ذمہ داری ملی۔‘‘اس موقع پر مسٹر سائی نے کہا کہ ہم سب چھتیس گڑھ میں کھیلوں کو ایک نئی جہت دینے کے لیے ٹیم اسپرٹ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ریاست میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ریاست میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہماری حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کھلاڑیوں کے مفاد میں مسلسل کام کر رہی ہے۔