Sports

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کی سچائی بتا دی،عمر نہیں تھی وجہ

17views

نئی دہلی،29ستمبر (ہ س )۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ روہت نے کہا تھا کہ وہ اب بین الاقوامی سطح پر T20 نہیں کھیلیں گے۔ یہ فیصلہ روہت نے ہندوستان کو عالمی چمپئن بنانے کے بعد لیا تھا۔ اس وقت ایسا لگتا تھا کہ روہت بڑھتی عمر کے ساتھ ایک فارمیٹ کو الوداع کہہ رہیہیں لیکن دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اب اس فیصلے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔یہ روہت کی کپتانی میں ہی تھا کہ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے T20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیتا تھا۔ ٹیم انڈیا 17 سال بعد یہ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے بعد روہت اور وراٹ کوہلی نے T20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔روہت نے حال ہی میں فیٹر نامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بارے میں بات کی۔ جب اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا؟ اس پر روہت نے کہا، “نہیں، نہیں، میں نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی کیونکہ میرا وقت ختم ہو گیا تھا۔ مجھے اس فارمیٹ میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔ میں نے 17 سال تک کھیلا، جب آپ ورلڈ کپ جیتتے ہیں تو یہ آگے بڑھنے کا درست وقت ہوتا ہے۔ آپ کچھ مختلف چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں، بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں جو ہندوستان کے لیے اچھا کر سکتے ہیں۔روہت نے کہا، “میں نے محسوس کیا کہ یہ صحیح وقت ہے۔ میں اب بھی تینوں فارمیٹس آسانی سے کھیل سکتا ہوں۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ فٹنس آپ کے ذہن میں ہے اور آپ کس طرح کی ٹریننگ کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر چیز ہمارے ذہن میں ہوتی ہے۔ مجھے خود پر بہت اعتماد ہے۔کیونکہ مجھے پتہ ہیے کہ مجھے اپنے دماغ کو کیسے کنٹرول کرنا ہے یہ آسان نہیں ہے لیکن میں زیادہ تر وقت ایسا کر سکتا ہوں۔
نظریں چیمپئنس
ٹرافی پر
روہت بھارت کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کی نظریں اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر ہوں گی۔ ٹیم انڈیا نے 2013 سے چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ 2017 میں ہندوستان فائنل میں پہنچا تھا لیکن فائنل میں پاکستان سے ہار گیا تھا۔ اس بار روہت یہ خطاب جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی روہت ہندوستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں بھی جیت دلانا چاہیں گے جہاں ہندوستان کو دو بار فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.