The Union Minister for Defence, Shri Rajnath Singh conducting an aerial survey of flood-affected areas in-and-around Chennai, Tamil Nadu on December 07, 2023.
226
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج چنئی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سمندری طوفان مگجام کے سبب جانی اتلاف پر ذاتی طور پر بے حد دُکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر موجودہ بحران سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات کی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ایک مرکزی ٹیم نقصان کا جائزہ لینے کیلئے چنئی کا جلد ہی دورہ کرے گی۔