27
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم نومبر:۔ جھارکھنڈ میں خوف سے پاک اور پرامن انتخابات کے پیش نظر جمعرات کی صبح برسا منڈا سینٹرل جیل ہوٹوار رانچی میں چھاپہ مارا گیا۔ رانچی ضلع کے ڈپٹی کمشنر ورون رنجن، ایس ایس پی چندن کمار سنہا کے ساتھ چھاپہ مار ٹیم میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (لا اینڈ آرڈر) راجیشور ناتھ آلوک، سٹی ایس پی راجکمار مہتا، سب ڈویژنل افسر صدر اتکرش کمار، 02 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، جس میں 20 پولیس افسران اور 150 پولیس اہلکار شامل تھے۔ چھاپے کے دوران تمام وارڈز اور بیرکوں کا مکمل معائنہ کیا گیا۔ پولیس‘ انتظامی افسران اور پولیس اہلکاروں نے جیل کے اندر ہر وارڈ اور سیل کا مکمل معائنہ کیا۔ اس میں کسی قسم کی کوئی قابل اعتراض اشیاء برآمد نہیں ہوئی ہیں۔