National

راہل-پرینکا نے 13 ریاستوں کے عوام کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

31views

نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار، چھتیس گڑھ، چندی گڑھ، دہلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، پڈوچیری، تملناڈو اور لکشدیپ کے عوام کو ان ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ “یہ متحرک ثقافتیں، متنوع زبانیں، بھرپور تاریخ اور پائیدار روایات ہندوستان کی طاقت کا مرکز ہیں اور ہمارے ملک کو لچک فراہم کرتی ہیں۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ہر ریاست کی منفرد شراکتیں ان رشتوں کو تقویت بخشتی اور مضبوط کرتی ہیں جو ہمیں آپس میں باندھتے ہیں۔ آئیے ہم اس اتحاد کا جشن منائیں اور اس کی حفاظت کریں۔‘‘محترمہ واڈرا نے کہا “یوم تاسیس کے موقع پر تمام ریاستوں کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک، ہماری ریاستوں میں سے ہر ایک کی اپنی الگ ثقافت، متنوع زبانیں، بھرپور تاریخ اور منفرد روایات ہیں جو ہمارے لئے قابل افتخار ہیں۔ یہ مختلف خصوصیات پورے ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں باندھتی ہیں۔‘‘محترمہ پرینکا نے کہا ’’آئیے ہم سب اکٹھے ہوں اور ’تنوع میں اتحاد‘ کی عظیم ہندوستان کی شناخت کا جشن منائیں۔ جئے ہند۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.