
49views
نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی): لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے ریٹائرڈ اہلکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ مسلح افواج میں امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک کا ہر سپاہی ملک کی خدمت کا ایک پہریدار ہے اور ملک کے تمام لوگوں کو ان کی لگن پر فخر ہے۔ قوم کی خدمت کے لیے سرشار ان فوجیوں کی خدمات پر ہر شہری کو فخر ہے۔ انہوں نے ملک کی خدمت کی ہے، اس لیے مرکزی افواج کے ارکان کو دی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کا امتیاز درست نہیں ہے۔وفد سے ملاقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "چھ مرکزی مسلح پولیس فورس کے ریٹائرڈ جوانوں کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اپنے مطالبات پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں جو فلاحی اسکیمیں اور ریٹائرمنٹ مراعات مل رہی ہیں وہ ان کی خدمت کے مطابق کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے مختلف فورسز کے شہداء کے ساتھ امتیازی سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔"اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ "ملک کی سلامتی کے لیے تعینات ہر سپاہی ہندوستان کا فخر ہے، ان کو دی جانے والی عزت اور سہولیات میں امتیاز قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ میں ان کی آواز اٹھانے اور انہیں انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا"۔”
