راہل گاندھی نے دہلی میٹرو سے کیا سفر، عوام کے مسائل سے ہوئے روبرو، خواتین کی تقریب میں بھی شرکت
نئی دہلی: راہل گاندھی کے لیے آج دہلی میں مصروفیت بھرا دن رہا۔ دہلی کی سبھی 7 لوک سبھا سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور آج شام انتخابی تشہیر کا عمل ختم بھی ہو گیا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے دہلی میں نہ صرف جلسۂ عام سے خطاب کیا بلکہ خواتین کی ایک تقریب میں شرکت بھی کی اور دہلی میٹرو میں سفر بھی کیا۔ دہلی میٹرو میں سفر کرتے ہوئے انھوں نے مسافروں سے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔
मेट्रो यात्रा, दिल्ली के दिलवालों के साथ।
साथी यात्रियों से मिल कर उनका हाल चाल पूछा – मुझे खुशी होती है यह देख कर कि दिल्ली में मेट्रो बनाने की हमारी पहल जनमानस के यातायात के लिए इतनी सुविधाजनक साबित हुई है। pic.twitter.com/hAh5gw2rH7
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 23, 2024
منگول پوری علاقہ واقع ’ٹاؤن ہال‘ میں منعقد خواتین کی تقریب ’مہیلا وِچار وِمرش‘ میں راہل گاندھی نے کئی خواتین سے بات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس دوران انھوں نے کانگریس پارٹی کے ’نیائے سنکلپ پتر‘ (انتخابی منشور) میں موجود ’مہیلا نیائے‘ کے تحت آنے والی 5 گارنٹیوں اور ’مہالکشمی منصوبہ‘ پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالی۔ اس دوران خواتین میں راہل گاندھی کے تئیں بے پناہ محبت و احترام کا جذبہ دکھائی دیا۔ کچھ خواتین تو راہل گاندھی کو اپنی تکلیف بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں۔
”आप मेरी जिम्मेदारी” pic.twitter.com/5o21JngUDD
— Congress (@INCIndia) May 23, 2024
خواتین کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج پسماندہ، قبائل، دلت، اقلیتوں کی بات تو ہر جگہ ہوتی ہے، لیکن خواتین کی بات کوئی نہیں کرتا۔ میں یہاں آپ کی بات، آپ کے ساتھ، آپ کے بارے میں بات کرنے آیا ہوں۔ یہ دور ایسا ہے جب خواتین اور مرد دونوں کھیت، مزدوری، کمپنی، کال سنٹر اور دیگر شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ بڑے شہروں میں کمپنی میں خواتین اور مرد کو پیسے کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی، لیکن دونوں کام کر کے جب شام کو گھر آتے ہیں تب خواتین کی دوسری شفٹ شروع ہو جاتی ہے۔ کھانا بنانا، بچوں کی دیکھ بھال کرنا خواتین کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے۔ خواتین فیملی کے مستقبل کے بارے میں سوچتی ہیں اور پیسے بچاتی ہیں۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مرد جہاں 8 گھنٹے کام کرتے ہیں وہیں خواتین 16 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ ہم آپ کے 8 گھنٹے اضافی کام کرنے کے لیے ایک منصوبہ لے کر آئے ہیں، مہالکشمی منصوبہ۔ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ہم اگر خواتین اور مرد دونوں کو 1000 روپے دیں تو بیشتر مرد اسے فوراً خرچ کر دیں گے، لیکن خواتین 1000 روپے کو بچوں کی پڑھائی، مستقبل کے لیے بچانے کی سوچ کر ہی خرچ کریں گی۔ دراصل مردوں کے مقابلے میں خواتین بہتر انداز میں پیسہ بچانے کی سوچ رکھتی ہیں۔
INDIA की सरकार गरीब महिलाओं के खाते में हर साल 1 लाख रुपए डालेगी।
ये योजना गरीब महिलाओं का जीवन बदल देगी।
: @RahulGandhi जी
दिल्ली pic.twitter.com/82OcuPo4iR
— Congress (@INCIndia) May 23, 2024
مہالکشمی منصوبہ کے بارے میں بتاتے ہوئے راہل گاندھی کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر آپ کو 8500 روپے ماہانہ یعنی 1 لاکھ روپے سالانہ دیا جائے گا۔ یہ ہندوستان میں خط افلاس سے نیچے رہنے والی خواتین کو ہر ماہ اکاؤنٹ میں بھیجا جائے گا۔ یہ سلسلہ ہر مہینے اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ کنبہ خط افلاس سے اوپر نہیں آ جاتا۔ خاتون ریزرویشن کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں خاتون ریزرویشن پاس کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم اسے 10 سالوں میں نافذ کریں گے، اس کے لیے سروے بھی کرایا جائے گا۔ لیکن ہم لوک سبھا، اسمبلی، سرکاری ملازمت، پبلک سیکٹر، اسپتال، تعلیمی ادارہ، پرائیویٹ ادارہ سبھی جگہ ملازمت میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیں گے۔‘‘