National

راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز، سینیٹری ورکرس اورآٹوڈرائیورس سے ملاقات کی

232views

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کا آج آخری دن ہے اور رائے دہندگان کو اپنے حق میں کرنے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا  ہے۔ کل  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایاجنہوں نے ان کے مسائل کی بغورسماعت کی۔

ان ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔

سینٹری ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔جوبلی ہلز کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.