National

راہل نے کھڑگے کو ان کی میعاد کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی

53views

نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو مسٹر ملک ارجن کھڑگے کو کانگریس صدر کے طور پر ان کی دو سالہ مدت پوری ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر مسٹر گاندھی اور پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں مسٹر کھڑگے نے اپنی میعاد کار کے دو سال مکمل ہونے پر دو کیک بھی کاٹے ۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مسٹر کھڑگے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر گاندھی نے کہا ” مسٹر ملک ارجن کھڑگے جی کو کانگریس صدر کے طور پر دو سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ کی قیادت نے عوام کی خدمت کرنے کے پارٹی کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔”انہوں نے کہا “آپ کی جدوجہد اور تجربہ ہمیں متاثر کرتا ہے۔ آئین اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے آپ کی رہنمائی ہر انصاف پسند جنگجو کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.