National

وائناڈ کیلئے اپنی بہن سے بہتر نمائندہ کا تصور نہیں کر سکتا: راہل

23views

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج اپنے سابقہ لوک سبھا ​​حلقے کی تعریف کرتے ہوئے اس سیٹ کے لئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بہترین نمائندہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وائناد کے لیے ان کی بہن سے بہتر کوئی نمائندہ ہو سکتا ہے قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ محترمہ واڈرا وایناڈ کی ضرورتوں کی پرجوش وکیل ہوں گی اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ہوں گی، مسٹر گاندھی نے ‘ ایکس ‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا “وائناڈ کے لوگوں کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے اور میں ان کے لیے اپنی بہن پرینکا گاندھی سے بہتر نمائندہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ وہ وایناڈ کی ضروریات کے لیے ایک پرجوش وکیل اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ثابت ہوں گی۔‘‘ کل 23 اکتوبر کو ہمارے ساتھ شامل ہوں، جب وہ وایناڈ لوک سبھا حلقہ کے لیے اپنا نامزدگی داخل کریں گی۔ آئیے ایک ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وائناد کی نمائندگی پیار سے ہوتی رہے۔”کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور مسٹر گاندھی بھی بدھ کو نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر محترمہ واڈرا کے ساتھ موجود رہیں گے۔خیال رہے کہ مسٹر گاندھی کے اتر پردیش میں رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد وایناڈ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.