چنئی، 8 اکتوبر (یو این آئی) کپتان اولیور پک کی (ناٹ آؤٹ 62) کی نصف سنچری اور لی ینگ کے (ناٹ آؤٹ 45) رنوں کی بدولت آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے چار روزہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں منگل کو پہلی اننگ میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں پر 142 رنز بنالئے ہیں۔
اس سے قبل ہرونش پنگالیہ (117) کی سنچری اور نتیا پانڈے (94)، کے پی کارتیکیہ (71)، نکھل کمار (61) اور کپتان سوہم پٹوردھن (63) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے 492 رن بنائے تھے۔آسٹریلوی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور صرف پانچ رنز کے اسکور پر محمد عنان نے ریلے کنگسل (چار) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلادی۔ انمول جیت سنگھ نے سائمن بج کو بولڈ کرکے آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ بج نے پانچ رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد عنان نے اسٹیون ہوگن کو 15ویں اوور میں بولڈ آؤٹ کر کے تیسرا جھٹکا دیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا کل اسکور 42 رنز تھا۔ بعد میں کپتان پک نے ینگ کے ساتھ مل کر ہندوستانی گیند بازوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور کھیل کے اختتام تک ٹیم کا اسکور تین وکٹوں پر 142 پہنچا دیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر اولیور پک (62 ناٹ آؤٹ) اور لی ینگ (45 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ہندوستان کی جانب سے محمد عنان نے 12 اوورز میں 27 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ انمولجیت سنگھ نے 11 اوورز میں 40 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔آج یہاں چیپاک اسٹیڈیم میں، ہندوستانی ٹیم نے کل کے پانچ وکٹ پر 316 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں ابھی تین رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ اولی پیٹرسن نے کپتان سوہم پٹوردھن (63) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد محمد عنان (26)، سمرتھ ناگراج (20)، چیتن شرما (0) پر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے ہرونش پنگالیہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 143 گیندوں میں سات چوکے اور چھ چھکے لگا کر 117 رنز بنائے۔ انمولجیت سنگھ 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے 133.3 اوورز میں 492 رنز بنائے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور صرف چار رنز کے اسکور پر ویبھو سوریہ ونشی (3) آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ہوکسٹرا نے لی ینگ کے ہاتھوں ویبھو کو آؤٹ کراتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ویہان ملہوترا اور نتیا پانڈیا نے دوسرے وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے۔ ملہوترا (10) کو رام کمار نے بولڈ کردیا۔
اس کے بعد نتیا پانڈیا اور کے پی کارتیکیا نے تیسرے وکٹ کے لیے 172 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران نتیا پانڈیا (94) سنچری سے محروم رہے۔ پانڈیا کو ہوکیسٹرا نے رانالڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کے پی کارتیکیا نے 71 رنز بنائے۔ انہیں ہووے او کونر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ پانچویں وکٹ کے طورپر نکھل کمار (61) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نکھل کو پیٹرسن نے ہووے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔دو میچوں کی اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیری ہوکسٹرا، اولی پیٹرسن، کرسچن ہووے اور لچلن رانالڈو نے دو دو جبکہ وشواس رام کمار اور ریلی کنگسل کو ایک ایک وکٹ ملا۔
69
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو 83 رن سے شکست دی
پرتھ، 11 دسمبر (یو این آئی) اینابیل سدرلینڈ (110 رن اور ایک وکٹ) اور ایشلے گارڈنر (50 رن اور پانچ...
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رن سے شکست دی
ڈربن، 11 دسمبر (یو این آئی) جارج لنڈے (48 رن اور چار وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ڈیوڈ ملر...
جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے قومی سطح پر اپنی پہچان بنائی
02 خواتین کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے جیتے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 9 دسمبر: جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے شاندار کارکردگی...
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رن سے شکست دی
کبیکھا، 9 دسمبر (یو این آئی) کیشو مہاراج کی مدد سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن...