National

وزیراعظم مودی کی صدر جمہوریہ سے ملاقات 

92views

آپریشن سندور کے تعلق سے معلومات کا اشتراک

نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں کے خلاف ہندوستان کی فوجی کارروائی، آپریشن سندور کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔ہندوستانی مسلح افواج نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے آپریشن سندور لانچ کیا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے نو کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔راشٹرپتی بھون نے اپنے ایکس ہینڈل پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن سندور کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔‘‘اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور اسے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ میٹنگ کے آغاز میں تمام وزراء نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو کیمپوں کو  فوجی حملوں کے ذریعے تباہ کرنے پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی۔ اس آپریشن کو مسلح افواج کا ایک شاندار حملہ قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے وزراء کو بتایا کہ یہ حملے پاکستان کے اندر کیسے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کو آپریشن اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں موجود حکام کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے قابل فخریہ لمحہ ہے۔

کابینہ کی میٹنگ ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسے دہشت گرد گروپوں سے منسلک انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے مربوط فضائی حملے کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوئی۔ یہ حملہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں 26 لوگ مارے گئے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.