National

صدر جمہو ریہ مرمو نے ایم این آئی ٹی کے 18ویں کانووکیشن میں شرکت کی

25views

جے پور، 18 ستمبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) کے اٹھارویں کانووکیشن میں شرکت کی اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو ڈگریاں دیں۔اس موقع پر محترمہ مرمو نے 20 طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا اور اس موقع پر ادارے نے 1361 طلباء کو گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، پی ایچ ای ڈی اور ایم بی اے کی ڈگریاں دیں۔تقریب میں اپنے خطاب میں محترمہ مرمو نے کہا کہ انہوں نے تقریب میں 20 طلائی تمغے فراہم کئے جن میں سے 12 تمغے بیٹیوں نے جیتے اور انسٹی ٹیوٹ کے کل تمغوں کا 29 فیصد بیٹیوں نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر خواتین کو مساوی مواقع ملیں تو وہ زیادہ سے زیادہ اعلیٰ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی ایک طالبہ (ایک بیٹی) کو پلیسمنٹ میں سب سے زیادہ پیکیج ملا ہے۔ انہوں نے ان بیٹیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور ترقی میں ان کی شراکت داری ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے اور بیٹیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔اس موقع پر گورنر ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے اور وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.