48
تل بیب، 21 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی حکومت یکم اکتوبر کے میزائل حملے کے جواب میں ایران کے خلاف بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کان نے ایک نامعلوم اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تل ابیب حکومت ایران کے خلاف ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیاریوں میں ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر دفاعی نظام کی مضبوطی بھی شامل ہے۔خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی کابینہ کے آج شام ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور وزیر دفاع یاو گیلنٹ کو اس حملے کے وقت اور طریقے کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد تل ابیب حکومت نے اس کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔