
نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کے دوسرے دن منگل کو مہاراشٹر کی پراچی ششی کانت گایکواڈ نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن (یوتھ ویمن زمرہ) میں طلائی تمغہ جیتا۔آج دہلی کے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ خواتین کے شوٹنگ ایونٹ میں پراچی نے 458.4 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل، کرناٹک کی تلوتما نے 455.6 پوائنٹس کے ساتھ سلور اور انوشکا نے 445.7 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔مقابلے کے بعد پراچی نے کہا، “کھیلو انڈیا میں یہ میرا دوسرا موقع ہے۔ پچھلے سال میں نے چنئی میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا، اس بار میں سونے کا تمغہ جیت کر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میں کھیلو انڈیا کے تسلیم شدہ مراکز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جہاں مجھے صحیح وسائل اور تربیت ملی۔ سوپنل سر میرے آئیڈیل ہیں اور میں ان کی تربیت پر عمل کرتی ہوں۔ وہ مہاراشٹر میں اگلی نسل کے شوٹروں کو تیار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ۔” ریاست کی نمائندگی کریں۔” کھیلوں میں مہاراشٹرا کی شاندار روایت ہے اور میں ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں۔
