Sports

’جے پال سنگھ منڈا اسپورٹس ایوارڈ 2024‘ کا پوسٹر جاری

51views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 دسمبر : امید فاؤنڈیشن کی طرف سے 5 جنوری کو آڈری ہاؤس میں جھارکھنڈ کا سب سے بڑا پروگرام “جے پال سنگھ منڈا اسپورٹس ایوارڈ 2024” منعقد کیا جا رہا ہے۔اس تقریب سے متعلق ایک پوسٹر جمعہ کو مورہابادی میں واقع ایک پرائیویٹ ریسٹورنٹ میں جاری کیا گیا۔یہ پوسٹر امید فاؤنڈیشن کے بانی رتیش اورئوں، بانی سکریٹری نرنجن بھارتی، مرکزی صدر اسپورٹس سیل پردیپ مردھا، ریاستی صدر سونو کھلکھو، چیف سرپرست شنکر دوبے، جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے شیلیندر دوبے، سنگیتا ترکی مرکزی صدر مہیلا مورچہ وغیرہ نے جاری کیا۔ ان میں جے پال سنگھ منڈا کھیل رتن ایوارڈ، جے پال سنگھ منڈا ایوارڈ، گرو سلوانس ڈنگ ڈونگ ایوارڈ، گرو ڈروناچاریہ ایوارڈ (زندگی بھر) اور جھارکھنڈ اسپورٹس پروموشن ایوارڈ شامل ہیں۔ان تمام زمروں میں کھلاڑیوں، کھیلوں کے کوچز، کھیلوں کو فروغ دینے والی تنظیمیں وغیرہ کو انعام دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں، کھیلوں کے کوچز اور کھیلوں کو فروغ دینے والے اداروں کے انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی جلد ہی ان سب کا انتخاب کرکے فہرست پیش کرے گی۔ ان تمام افراد کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پردیپ مردھا نے کہا کہ امید فاؤنڈیشن کئی سالوں سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس تناظر میں ہر سال ہاکی کے جادوگر جے پال سنگھ منڈا کی تاریخ پیدائش پر اسپورٹس ایوارڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی تقریب کو شاندار شکل دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔نرنجن بھارتی نے کہا کہ یہ ایک ایسا اسپورٹس ایوارڈ ہے جس کا کھلاڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور وہ بھی اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ پوسٹر ریلیز میں سنگیتا ترکی مرکزی صدر مہیلا مورچہ، مکیش بھگت کریٹیو ڈائرکٹر، سورج ٹوپو سرپرست، پنکج کشواہا سکریٹری، وکی کرمالی سکریٹری، انیرودھ پانڈے مشیر، سمیتا جنرل سکریٹری مہیلا مورچہ، مرکزی نائب صدر ونودترکی، ڈاکٹر ہیم لال مہتا، ڈاکٹر تالکیشور مہتا، انیل اورائوں، پون کمار، اکشے تیواری، وشال بھردواج، منا ٹوپو وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.