Jharkhand

پی ایم وشوکرما: کاریگروں نے مودی کی لائیو خطاب سماعت کی

22views

دستکاروںکے مابین اسناد اور ٹول کٹس تقسیم کی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،۲۰؍ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے وردھا میں ’پی ایم وشوکرما ‘پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکیل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ وہیں پی ایم وشوکرما کے استفادہ کنندگان میں سرٹیفکیٹ اور قرضے تقسیم کیے اور پی ایم وشوکرما کے تحت ایک سال کی ترقی کو نشان زد کرنے کے لیے ایک یادگار ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ مسٹر مودی نے مہاراشٹر کے امراوتی میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نمائش کا دورہ بھی کیا۔انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہیہل رانچی میںوزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب براہ راست سنا گیا، اس موقع پر دستکاروں کو سرٹیفکیٹ اور ٹول کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے اس اسکیم سے وابستہ کاریگروں کو اعزاز سے نوازااور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسکیم ہے جس کے ذریعے پرانے کاریگروں کے ہنر کو نئی پہچان دینے کا کام جاری ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ہٹیا کے ایم ایل اے مسٹر نوین جیسوال، چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر ہمانشو موہن، ریجنل اسکیل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈائرکٹریٹ ڈاکٹر بی کے دوبے، ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر پی کے مادوی وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.