
39views
نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل پر ممبئی انڈینس کے خلاف کل کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے لیے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔دہلی کیپٹلز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت سلو اوور ریٹ کا قصوروار پایا گیا۔ اس کے تحت دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس بار آئی پی ایل میں اس کے لیے میچ کی معطلی کا کوئی اصول نہیں ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کیپٹلس کو 206 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کے ہاتھوں 12 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
