زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے:سید جمیل احمد
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،یکم اکتوبر: پارامائونٹ پبلک ہائی اسکول نے گذشتہ روز اپنی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بچوں نے کیک کاٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ موقع پراسکول کے بچوںنے مختلف مقابلوںمیں حصہ لیااور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آئے مہمانوں کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر سید جمیل احمد علائی، مہمان اعزازی فرحان علائی موجود تھے۔موقع پر ڈائریکٹر سید انصاراللہ نے مہمانوں کا پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے کھیل کود کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم صحت مند رہ سکیں۔ اس موقع پر پرنسپل سلمہ انصاراللہ نے آئے ہوئے مہمانوںکا شکریہ ادا کیا اور انہوںنے بھی بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے بعد دوسرے ملکوںمیں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ اسکول 2کمروں سے شروع کیا گیا تھاجن میں 4 بچے تھے آج اس اسکول میں تقریباً 500 طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید انصار اللہ، وائس پرنسپل تحسین انصاراللہ کے علاوہ اساتذہ شہناز پروین، سائمہ آفرین، ابو عمر، ناصرین پروین، سنوبر شاہین، ثانیہ پروین، ترانہ نور، نیہا، عالیہ، فیزا، راہلا،شگفتہ اور سلمہ پروین نے اہم کردار ادا کی۔