مدھو پور ،۱۷؍نومبر:بہار کے پورنیہ کے ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اتوار کو مدھو پور آم بگان میدان میں ایک بڑے جلسہ عام میں انڈیا الائنس کے جے ایم ایم امیدوار حفیظ الحسن کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 لاکھ روہنگیا مسلمان پوری دنیا میں پائے جاتے ہیںاور ان کے نام پر یہ بی جے پی کے نیتاؤں کےنفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ چمپائی سورین نے بی جے پی کے ساتھ مل کر سازش کی اور ہیمنت سورین کو جیل بھیج دیا جو کارپوریٹ قبائلی دلت کا وجود مٹانا چاہتا ہے۔ اورآج یہ لوگ اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سیتا سورین جوکہ ہیمنت سورین کی بڑی بھابھی ہونے کی حیثیت سے ماں کے برابر تھی اس موقع پر پریوار کا ساتھ دینے کے بجائےاوردشوم گرو جی جیسے باپ کی خدمت کرنے کے بجائے ان کا ساتھ چھوڑدیا اور دلتوں اور قبائیلوں کو ختم کرنے والی پارٹی سے ہاتھ ملا لیا۔ آج آدی واسیوں کے ساتھ کمان اور تیر کے ساتھ آئین بھی ہے ۔بی جے پی کی اشاروں پر چلنے والے بڑے بڑے لیڈر چمپائی سورین، بابولال اورکوڑا خود سڑک پر آگئے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ مدھو پور ایک سیکولر اور پرامن علاقہ رہا ہے، یہاں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو مدھوپور کی عوام برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں مضبوط حکومت بنانے کے لیے 20 نومبر کو ایک ایک کرکے ووٹ دیں اور تین نمبرکا بٹن دباکر جھارکھنڈ میں مضبوط حکومت بنانے کے لیے کام کریں۔ اس موقع پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ضلع صدر سنجے شرما، کانگریس کے ریاستی سکریٹری فیاض قیصر، جھارکھنڈ کے صدر شاکر انصاری، ضلع سکریٹری دنیشورکسکو، سٹی صدر پرکاش منڈل، الطاف حسین بی کے، انجم حسین، ابو طالب انصاری سمیت کئی لوگوں نے خطاب کیا اور لوگوں سے حفیظ الحسن کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ میں فی کس آمدنی میں اضافہ؛ قومی اوسط سے اب بھی پیچھے
10 سالوں میں غربت میں 14 فیصد کمی آئی: نیتی آیوگ کی رپورٹ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 20 جنوری:۔ جھارکھنڈ...
وزیر اعلیٰ ہیمنت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
ریمس کا ماسٹر ری ڈیولپمنٹ پلان جلد تیار کرنے کی ہدایات جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 20 جنوری:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت...
اٹکھوری بلاک میں آئین سمان یاترا نکالی گئی
بابا صاحب کے آئین کے تحت ہی مضبوط ہندوستان کی تعمیر ہو سکتی ہے:کیشو مہتو کملیش جدید بھارت نیوز سروسچترا،...
دھنباد میں مسجد میں گھس کر امام پر حملہ ، پولیس نے ملزم گلریز کو گرفتار کر لیا
جدید بھارت نیوز سروساسدھنباد، 20 جنوری:۔ ضلع میں نماز ادا کرنے کے بعد ایک نوجوان نے امام پر چاقو سے...