ماسکو، 23 اکتوبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارا تعاون عالمی توازن کو برقرار رکھنے والے عناصر میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “گذشتہ سال چین اور روس نے باہمی تجارت میں ریکارڈ قائم کیا۔ منفی خارجہ اثرات کے باوجود دونوں ممالک معاشی ترقی اور تعاون کا رجحان جاری رکھے ہوئے ہیں۔”چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کے زیر انتظام ‘ جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں منعقدہ ‘برکس سربراہی اجلاس ‘کے دوران صدر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے تحت توانائی، صنعت، جدید ٹیکنالوجی، نقل و حمل اور زراعت جیسے شعبوں میں متعدد مشترکہ منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔چین کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “روس۔چین تعاون عالمی سطح پر توازن کے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔ ہم عالمی سلامتی اور منصفانہ عالمی نظام کی یقینی دہانی کے لیے تمام کثیر الجہتی پلیٹ فارموں پر رابطے میں مزید اضافے کے خواہش مند ہیں۔” دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ”گذشتہ سال باہمی تجارت میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد، روس اور چین، منفی خارجہ اثرات کے باوجود معاشی ترقی اور تعاون کے رجحان پر برقرار ہیں۔ رواں سال جنوری سے اگست کے دوران ہمارے باہمی تجارتی حجم میں 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے”۔شی نے اپنے خطاب میں کہا ہےکہ چین اور روس کے باہمی تعلقات “دو بڑی طاقتوں” کے باہمی تعلقات ہیں۔
اور ان تعلقات کا مقصد کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانا نہیں ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی دنیا کے بنیادی تبدیلی کے عمل سے گزرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ “برکس کو ،ترقی پذیر دنیا اور ابھرتی ہوئی منڈیوں والے ممالک کے باہمی اتحاد کے اہم ترین پلیٹ فارموں میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ تنظیم، مساوی، منظم کثیر القطبیت اور عمومی طور پر جامع معاشی عالمگیریت کی تشکیل کے لیے ایک بطور ایک عنصر کام کر رہی ہے”۔
44
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیلی فورسز کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ
فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈے تباہ: 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا دمشق، 10 دسمبر (یو این آئی)...
آٹے کیلئےقطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50 شہید
غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران نہتے شہریوں پر حملہ کر...
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...