جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24اکتوبر: کانگریس پارٹی کے امیدوار اجے ناتھ شاہد یو نے جمعرات کو ہٹیا اسمبلی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے بعد، انہوں نے ایچ ای سی کے پرانے اسمبلی گراؤنڈ میں نامزدگی کا اجلاس منعقد کیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ میٹنگ کو پورنیہ کے ایم پی پپو یادو، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، دیامنی بارلا، پدم شری مدھو منصوری، گئوسیوا کمیشن کے چیئرمین کم کانگریس لیڈر راجیو رنجن پرساد، جے ایم ایم لیڈر سشیلا ایکا سمیت کئی لیڈروں نے خطاب کیا۔ کانگریس لیڈر سنجے پانڈے نے پروگرام کی نظامت کی۔ رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا کہ بی جے پی جب بھی آتی ہے، باہر اور اندرونی کا کھیل کھیلتی ہے لیکن کانگریس محبت کی بات کرتی ہے۔ اس لیے اپنے ووٹ سے ہٹیا میں تبدیلی لائیں اور اجے ناتھ شاہدیو کو بھاری اکثریت سے جتوائیں۔
سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے کروڑوں روپے مرکزی حکومت کے پاس ہیں بی جے پی نہیں چاہتی کہ جھارکھنڈ ترقی کرے۔ جھارکھنڈ کی صحیح معنوں میں ترقی انڈیا اتحاد ہی کر سکتی ہے۔ اجے ناتھ شاہ دیو ایک پرجوش لیڈر ہیں جب آپ ایسے لوگوں کو ایم ایل اے منتخب کریں گے تو نہ صرف ہٹیا کی ہمہ گیر ترقی ہوگی۔ پچھلی بار ہم ہٹیا میں چند ووٹوں سے محروم ہوئے تھے، اس بار اپنے ووٹوں کو تقسیم نہ ہونے دیں اور اجے ناتھ شاہ دیو کو بھاری اکثریت سےجتوائیں۔
کانگریس کے امیدوار اجے ناتھ شاہدیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں میرے جلسہ میں جمع ہو کر آپ نے میرا حوصلہ دوگنا کر دیا ہے یہی پیار اور محبت رکھیں اور بھاری ووٹوں سے جتا کر ہٹیا میں تبدیلی لائیں ۔ میں آپ کے بیٹے، بھائی اور ساتھی کے طور پر کام کر کے ہٹیا میں ترقی کی ایک نئی تاریخ رقم کروں گا، یہ میرا عزم ہے کہ میں آپ کو ایک ترقی یافتہ اور بہتر ہٹیا بناؤں گا۔ ہٹیا پورے جھارکھنڈ میں اسکول، ہسپتال اور روزگار کے میدان میں ایک مثالی اسمبلی ہوگی۔ پیسے کی کمی سے کسی غریب کے بچے کی تعلیم نہیں رکے گی۔ کھلاڑیوں کے لیےاسپورٹس کمپلیکس بناؤں گا۔ میرا مقصد ہٹیا میں ایک اچھا گورنمنٹ سپر اسپیشلٹی ہسپتال بنانا ہے جہاں سب کو مفت اور بہتر علاج ملے گا۔ ہیمنت سورین حکومت نے بہت سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ سب کے بجلی کے بل معاف ہوئے، ماؤں بہنوں کو عزت ملی۔ کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے۔ اس سے پہلے کسی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا تھا، اس لیے دوبارہ انڈیا الائنس حکومت بنانے اور ہٹیا میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیں۔ میٹنگ میں یشسوینی سہائے، منظور احمد انصاری، روشن لال بھاٹیہ، مرکزی سرنا کمیٹی کے صدر اجے ترکی، جے ایم ایم لیڈر مہاویر وشوکرما، آر جے ڈی کے ضلع صدر دھمیندر مہتو، حاجی منصور، سریش گوپ، اجیت اورائوں، پرتھوی شاہ دیو، امر اورائوں، بنودترکی، راکھی دیوی، کشل اورائوں، سہابیر لوہرا، جھریا اورائوں، سبیتا کجور، پشپا ترکی سمیت کئی کانگریس، جے ایم ایم، آر جے ڈی لیڈران نے خطاب کیا۔ اس سے پہلے شاہدیو نے اپنے حامیوں کے ساتھ آنندمئی آشرم، رسالدار بابا مزار، ہنو مندر میں ماتھا ٹیکتے برسا چوک میں بھگوان برسا منڈا کی مورتی پر پھول چڑھانے کے بعد وہ مڑما میں جترا کھونٹا شکتی استھل پہنچ کر پوجا کی۔پھر راتو گڑھ میں اپنے خاندانی دیوتا کا آشیرواد لیا اور کلکٹریٹ پہنچے اور اپنا نامزدگی داخل کیا۔
38
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین اور نائب صدر نے چیف سکریٹری الکا تیواری سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،11دسمبر :جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے اعزازی وائس چیئرمین پرنیش سالومن اور اعزازی نائب صدر جیوتی سنگھ...
سونا سوبرن یوجنا کے ذریعے غریبوں میں دھوتی، ساڑھی اور لنگی کی تقسیم میں بے قاعدگی برداشت نہیں
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ...
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے تربیتی کیمپ میں 14 اضلاع سے 24 ٹرینیز نے حصہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین کے بچوں کی ترقی اور...
ڈی سی نے میونسپل کونسل رام گڑھ اور کنٹونمنٹ کونسل رام گڑھ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرام گڑھ، 11دسمبر: کلکٹریٹ ہال میں ڈپٹی کمشنر چندن کمار کی صدارت میں بدھ کو میونسپل کونسل...