National

نوئیڈا: ای ڈی نے جی آئی پی مال سمیت دیگر مقامات سے 290 کروڑ روپے کیے ضبط

68views

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل امیوجمنٹ لمیٹڈ سے متعلق 290 کروڑ کی ملکیت قرق کی ہے۔ انٹرٹینمنٹ سٹی لمیٹڈ کے تحت آنے والا نوئیڈا کا مشہور مال گریٹ پیلیس آف انڈیا بھی اس شکنجے کے دائرے میں آ گیا ہے۔ جی آئی پی مال کے کچھ حصے کو ای ڈی نے اٹیچ بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی آئی پی کے علاوہ ای ڈی نے روہنی کے ایڈونچر آئیلینڈ پر بھی کارروائی کی ہے۔ روہنی واقع ایڈونچر آئیلینڈ لمیٹڈ 45966 اسکوائر فُٹ کی کمرشیل جگہ پر بنا ہے۔

بہرحال، انٹرنیشنل امیوجمنٹ لمیٹڈ، جو کہ انٹرنیشنل ریکریشن اینڈ امیوجمنٹ لمیٹڈ (آئی آر اے ایل) کی ہولڈنگ کمپنی ہے، پر سیکٹر 29 اور 52 میں دکانوں/دیگر مقامات کے الاٹمنٹ کے وعدے پر تقریباً 1500 سرمایہ کاروں سے 400 کروڑ روپے سے زیادہ اکٹھا کرنے کا الزام ہے۔ نوئیڈا کا جی آئی پی مال تقریباً 393737.28 اسکوائر فُٹ کی کمرشیل جگہ پر بنا ہے۔ ہر دن بڑی تعداد میں لوگ مال میں گھومنے اور شاپنگ کرنے پہنچتے ہیں۔ ایسے میں ای ڈی کی یہ کارروائی کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

ای ڈی نے اس سلسلے میں بتایا کہ انٹرنیشنل امیوجمنٹ لمیٹڈ پر الزام ہے کہ اس نے گروگرام کے سیکٹر 29 اور 52اے میں دکانیں/دیگر مقامات الاٹ کرنے کا وعدہ کر کے تقریباً 1500 سرمایہ کاروں سے 400 کروڑ روپے سے زیادہ اکٹھا کیے۔ حالانکہ کمپنی اس پروجیکٹ کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور اپنے ڈیڈ لائن سے پیچھے رہ گئی۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو ماہانہ یقینی ریٹرن کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے سرمایہ کاروں کا پیسہ ہضم کر لیا اور رقم کو متعلقہ اشخاص/اداروں کے پاس جمع کر دیا، جس کا استعمال ذاتی فائدے کے لیے کیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.