219
رانچی: این سی پی ایم ایل اے کملیش سنگھ نے ہیمنت سورین حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جھارکھنڈ کے گورنر کو حمایت واپس لینے کا خط پیش کریں گے۔ کملیش سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت کی بڑی توقعات کے ساتھ حمایت کی ہے۔ لیکن یہ حکومت جھارکھنڈ کے 3.25 کروڑ عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتری۔