ہومNationalگاندھی سروور میں مہاتما گاندھی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ...

گاندھی سروور میں مہاتما گاندھی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ قائم کیا جائے گا: ریونت ریڈی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حیدرآباد، 2 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز ریاستی اسمبلی میں کہا کہ ریاستی حکومت مہاتما موسی ندی کے احیائے نو کے منصوبے کے ضمن میں گاندھی سروور (باپو گھاٹ)، لنگر ہاؤس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ نصب کرے گی۔اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باپو گھاٹ کی تاریخی اہمیت ہے کیونکہ یہ دو ندیوں کا سنگم ہے، جہاں مہاتما گاندھی کی استھی دریا برد کی گئی تھی۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی تہذیب ہمیشہ ندیوں کے گھاٹوں پر پروان چڑھی ہے، انہوں نے کاکتیہ سے لے کر نظام دور تک حیدرآباد میں پانی کے نظم کی میراث پر بات کی۔مسٹر ریونت ریڈی نے یاد دلایا کہ 1908 کے تباہ کن سیلاب کے بعد نظام حکومت نے مستقل حل کے طور پر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے ذخائر تعمیر کیے تھے جن سے آج بھی حیدرآباد میں پینے کے پانی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کے باوجود ان کی حکومت نے ان آبی ذخائر کی آلودگی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے لندن، نیویارک، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے عالمی شہروں میں ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ ماڈل کا مطالعہ کیا ہے اور جس میں پتہ چلا ہے کہ تمام عالمی معیار کے شہر ندیوں کے طاس کی حفاظت کرتے ہیں۔ گجرات میں سابرمتی ریور فرنٹ کی بحالی اور اتر پردیش میں گنگا ندی کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اس طرح کے اقدامات کا مخالف نہیں ہے اور موسی ندی کے لیے اسی طرح کے بہترین طریقوں کو اپنا رہی ہے۔مسٹر ریونت ریڈی نے موسیی ندی میں شدید آلودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فضلہ، جانوروں کی لاشیں، اور غیر فلٹر شدہ سیوریج سے ندی کے نشیبی علاقوں، خاص طور پر نلگنڈہ ضلع میں صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا میں صاف پانی کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد حکام کو تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکومت موسی ندی کے مسئلے کا مستقل حل فراہم کرنے کے لیے گوداوری ندی کے پانی کو موڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں پینے کے پانی کے لیے 15 ٹی ایم سی اور ندی میں مسلسل صاف پانی کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 5 ٹی ایم سی کا استعمال کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کے لیے 4000 کروڑ روپے کا قرض فراہم کرنے کی اصولی منظوری دی ہے، جب کہ مرکزی حکومت سے بھی گاندھی سروور کی ترقی کو منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس منصوبے کے لیے دفاعی زمین مختص کرنے کے لیے عارضی رضامندی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی دو دہائیوں میں شہری کاری میں 75 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس مسئلہ پر ایم ایل اے سے تعمیری تجاویز بھی مانگیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا عزم حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار ہونے کے بعد اسے تمام ایم ایل اے کی تجاویز کے لیے شیئر کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version