ہومNationalآپریشن سندور کیوں روکا گیا؟

آپریشن سندور کیوں روکا گیا؟

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فضائیہ کے سربراہ کے انکشاف پر کانگریس نے سوال کیا

نئی دہلی، 09 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ فضائیہ کے سربراہ کا نیا انکشاف اور بھی چونکا دینے والا ہے اور اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کس کے دباؤ میں وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کو روکنے کا فیصلہ کیا؟کانگریس نے کہا ہے کہ فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ کے انکشاف سے واضح ہے کہ جب پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا تو وزیر اعظم کو بتانا چاہئے کہ کس کے دباؤ میں آکر اچانک آپریشن سندور کو روک دیا گیا۔کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، “ہفتہ کے روز ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے نئے انکشاف کے بعد، یہ امر سب سے زیادہ چونکا نے والا ہے کہ وزیر اعظم نے 10 مئی کی شام اچانک آپریشن سندور کو کیوں روک دیا؟ وزیر اعظم پر دباؤ کہاں سے آیا اور انہیں اتنی جلدی کیوں جھکنا پڑا۔”واضح رہے کہ فضائیہ کے سربراہ نے ہفتہ کے روز بنگلور میں کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران پانچ پاکستانی جنگی طیاروں اور ایک دوسرے طیارے کو مار گرایا تھا۔ مسٹر امرپریت سنگھ کے اس انکشاف پر کانگریس نے وزیر اعظم کو گھیرنے کی کوشش کی ہے اور ان سے سوال پوچھا ہے کہ آخر آپریشن سندور کو کیوں روکا گیا؟

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version