ہومNationalہمیں سلامتی، طاقت اور ثقافت پر کام کرنا ہے

ہمیں سلامتی، طاقت اور ثقافت پر کام کرنا ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہیلا سشکتی کرن مہا سمیلن سے مودی کا خطاب

بھوپال، 31 مئی (یو این آئی):وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین کی طاقت اور بہادری کی کئی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے اس موڑ پر ہے جہاں ہمیں سلامتی، طاقت اور ثقافت کے ہر سطح پر کام کرنا ہے اور خواتین اور بیٹیاں اس کام میں اہم کردار ادا کریں گی۔مسٹر مودی نے یہاں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہیلا سشکتی کرن مہا سمیلن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے۔مسٹر مودی نے کہا، "ہندوستان تاریخ کے اس موڑ پر ہے، جہاں ہمیں سیکورٹی، طاقت اور ثقافت کے ہر سطح پر کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنی محنت کو بڑھانا ہوگا۔ اس میں ہماری ماتر شکتی، بیٹی - بہنوں کا کردار بہت بڑا ہے۔" دیوی اہلیا بائی، رانی لکشمی بائی، رانی درگاوتی، رانی کملا پتی، رانی اونتی بائی لودھی، ساوتری بائی پھولے اور دیگر عظیم خواتین کے نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے نام اور کام ہمیں فخر سے بھر دیتے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ حال ہی میں آپریشن سندور کے دوران بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بڑا رول ادا کیا ہے۔ بی ایس ایف کی "بیٹیاں" سرحدوں کا چارج سنبھال رہی تھیں۔ وہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ان بہادر بیٹیوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا قومی دفاع میں ہندوستان کی بیٹیوں کی صلاحیت کو دیکھ رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں حکومت نے خواتین اور بیٹیوں کے مفاد میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ اسکول سے لے کر میدان جنگ تک ملک کو اپنی بیٹیوں کی بہادری پر فخر ہے۔ بیٹیوں کے لیے فوج میں دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ کبھی این سی سی میں خواتین کی تعداد 25 فیصد تھی اور اب یہ حصہ بڑھ کر 50 فیصد ہو رہا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ کل ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، جب نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں کواتین کا پہلا بیچ ’’پاس آؤٹ‘‘ ہوا ہے۔ اب بیٹیاں تینوں فوجوں میں فرنٹ لائن پر تعینات ہورہی ہیں۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز پر خواتین افسران کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے بحریہ کی دو بہادر بیٹیوں کی مثال بھی دی اور کہا کہ وہ تقریباً 250 دن سمندر میں رہیں اور پوری دنیا کا چکر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرکے لگایا۔ یہ چکر انہوں نے ایسی کشتی سے لگایا، جو موٹر سے نہیں، بلکہ ہوا سے چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر میں طوفان بہت تیز ہوتا ہے۔ لیکن ان دونوں بیٹیوں نے ہر مشکل کو شکست دی اور اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ ان بیٹیوں نے سکھایا ہے کہ چیلنج کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہندوستان کی بیٹیاں اس پر قابو پا سکتی ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ چاہے وہ نکسلیوں کے ساتھ تنازعہ کے علاقے ہوں یا سرحد پار دہشت گردی، ان سب میں ہماری بیٹیاں ہندوستان کی ڈھال بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، “دیوی اہلیا بائی کی اس سرزمین سے میں بیٹیوں اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دیوی اہلیا نے ترقی اور وراثت کو ساتھ لے کر کام کیا تھا، جو آج کی حکومت کررہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version