ہومNationalولی عہد شیخ حمدان نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات

ولی عہد شیخ حمدان نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہندوستان-یو اے ای تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر دیا زور

نئی دہلی، 8 اپریل:۔ (ایجنسی) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے اور دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منگل (8 اپریل) کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد ہندوستان پہنچے۔ انہوں نے آج قومی راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی۔ مودی اس ملاقات کے بعد شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ شیخ حمدان نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے مجھے کافی خوشی ہوئی۔ ہماری بات چیت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا کہ یو اے ای-ہندوستان کے باہمی تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، تاریخ سے متاثر ہیں اور ایک مشترکہ وژن سے چلتے ہیں۔ اس کا مقصد مواقع، اختراعات اور دیرپا خوشحالی سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔‘‘
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version