ہومNationalووٹ چوری کا اب تک کا انکشاف ایٹم بم ہے

ووٹ چوری کا اب تک کا انکشاف ایٹم بم ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اگلا انکشاف ہائیڈورجن بم ہوگا، شکریہ بہار : راہل

پٹنہ، یکم ستمبر (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ووٹ چوری کا اب تک کاانکشاف ایٹم بم تھا، اب ان کی پارٹی جو انکشافات کرنے جا رہی ہے وہ ہائیڈروجن بم ہو گا جس کے بعد الیکشن کمیشن اور بی جے پی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔مسٹر گاندھی نے پیر کے روز بہار میں اختتام پذیر ووٹر ادھیکار یاترا کی اختتامی تقریب میں کہا کہ کانگریس اتحاد نے مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن چار ماہ بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد نے انہیں بری طرح شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس اتحاد کے ووٹ کم نہیں ہوئے لیکن اپوزیشن اتحاد کے ووٹوں میں کافی اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جب ان کی پارٹی نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے ساز باز سے کروڑوں جعلی ووٹ جوڑے گئے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ایسا ہی کچھ بنگلورو سنٹرل کی ایک اسمبلی سیٹ پر ہوا اور جب ہم نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ایک لاکھ جعلی ووٹ جوڑے گئے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس کے بعد جب بہار میں ووٹر لسٹ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران 65 لاکھ ووٹروں کے ناموں کو حذف کیا گیا تو الیکشن کمیشن کی چوری کھل کر سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کی ووٹرادھیکاریاترا کا جنم یہیں سے ہوا ہے۔کانگریس کے سابق صدر مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہی طاقتیں جنہوں نے مہاتما گاندھی کاقتل کیا تھا اب بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کا قتل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق محفوظ نہیں رہے گا تو دیگر حقوق، روزگار، تعلیم اور نوجوانوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اڈانی، امبانی اور امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریبوں کی زمین اور شہری حقوق چھین لے گی۔مسٹر گاندھی نے ووٹرادھیکار یاترا میں جوش و خروش سے حصہ لینے اور ملک کی سیاست کو ایک نئی سمت دینے کے لیے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version